ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سرکاری حج بھی مہنگا ہوگیا۔
سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپےتک پہنچ گیا اور خرچہ مزید بڑھنےکا بھی امکان ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال درخواستیں کم وصول ہوئیں، بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع ہوئیں اور بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی اتوار 15 مئی کو ہو گی۔
حج 2022 میں پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار 132 عازمین کا ہے۔ خیال رہے کہ 2019 میں سرکاری حج چار لاکھ 82 ہزار روپے کا تھا۔