کراچی بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا

13  مئی‬‮  2022

کراچی کے علاقے صدر میں گزشتہ شب ہوئے بم دھماکے کا مقدمہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ

سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او پریڈی کی مدعیت میں درج کیا گیا اور مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں  بم ڈسپوزل( بی ڈی)  رپورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڑ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے جبکہ کئی گاڑیوں کونقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved