پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے علاوہ اور کردار بھی میر جعفر اور میر صادق ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں کیساتھ گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے علاوہ اور بھی کردار میر جعفر اور میر صادق ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ ان کرداروں کے نام لیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی کرداروں کے نام لینے کا وقت نہیں آیا، وقت آنے پر سب کرداروں کے نام لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے نیوٹرلز کوبتایا تھا معیشت مشکل سے مستحکم ہوئی ہے، شوکت ترین نے بھی ان کوسمجھایا کہ اس وقت سیاسی عدم استحکام معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، جو اس سازش کا حصہ بنے، ان سے سوال کرتا ہوں، کہ کیا آپ کو پاکستان کی فکر نہیں تھی، کیا پاکستان آپ کی ترجیحات میں شامل نہیں تھا؟
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہٹا کر جن لوگوں کو لایا گیا، اس سے بہتر تھا پاکستان پرایٹم بم گرا دیتے، جو کرمنلز لائے گئے، انہوں نے ہر ادارے اور جوڈیشل سسٹم تباہ کیا، اب کون سا حکومتی آفیشل ان مجرموں کےکیسزکی تحقیقات کرے گا؟