ن لیگ کے 30 اراکین اسمبلی کو فارورڈ بلاک بنانے سے کس نے روکا، عمران خان کا بڑا انکشاف

13  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 30 ایم پی ایز فارورڈ بلاک بنانا چاہتے تھے، جنہیں طاقتور حلقوں نے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافیوں کیساتھ گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کے 30 ایم پی ایز اگر فارورڈ بلاک بنا لیتے تو ن لیگ کی سیاست ختم ہو جاتی۔  عمران خان نے کہا کہ  ان ایم پی ایز کو طاقتور حلقوں نے پیغام پہنچایا کہ  جہاں ہیں، وہیں رہیں، 8، 10لوگوں کو کرپشن کیس میں سزا ہونی چاہئے تھی لیکن ایسا  بھی نہیں ہونے دیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے اسٹیبلشمنٹ سے پیغامات آرہےہیں لیکن میں کسی سےبات نہیں کررہا، میں نے ان لوگوں کے نمبر بلاک کر دئیے ہیں، جب تک الیکشن کااعلان نہیں ہوتا،تب تک کسی سےبات نہیں ہو گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved