مسلم لیگ ن کا نواز شریف کی وطن واپسی کے متعلق بڑا اعلان

13  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف جلد وطن واپس آ جائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے، اور مسلم لیگ ن سب کو فرنٹ فٹ پر کھیلتی نظر آئے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن خود کہہ چکا ہے کہ چھ سے سات ماہ درکار ہیں،اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر جلد انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہیں کیا جائےگا۔

یاد رہے کہ سابق دور حکومت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کہتی رہی ہے کہ نوازشریف لندن میں علاج کیلئے قیام پذیر ہیں، صحت کی بہتری اور معالج کے مشورے کے مطابق ہی وہ وطن واپس آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved