متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی

13  مئی‬‮  2022

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حاکم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید اور النہیان خاندان کے افراد نےجمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔ اس سے قبل شیخ محمد بن زاید النہیان، خاندان کے دیگرافراد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے  شیخ سلطان بن زاید  مسجد میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

خلیجی جریدے کی رپورٹ کے مطابق  شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی ادا کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازعشاءکے بعد ادا کی گئی  غائبانہ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

 شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان  انتقال کرگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved