ملک بھر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی سخت لہر برقرار ہے، آج بھی موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے علاقوں جعفرآباد، جھل مگسی اور سبی میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ میں لاڑکانہ میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ حیدرآباد، میرپورخاص اور مٹیاری میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب کی بات کریں تو بہاولنگر، چنیوٹ، کمالیہ، خانیوال، گوجرہ میں درجہ حرارت 47، راجن پورمیں 49 ، گجرات، منڈی بہاءالدین اور گوجرانوالہ میں 46 ، ملتان اور لودھراں 47 جبکہ ڈی آئی خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے۔