پرانے پاکستان میں مہنگائی کا راج، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

13  مئی‬‮  2022

ادارہ شماریات نےملک بھر میں رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں ہونے والی مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نئی حکومت ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے، زندہ مرغی34 روپے اور مٹن 21 روپے اور بیف 3 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ علاوہ ازیں  دالیں ،گھی اورچاول سمیت 28 دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق  پیاز 3 روپے 37 پیسے، آلو 2 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ ایک ہفتے میں انڈے بھی7روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ۔ دال مسور 10 روپے 80 پیسے، دال چنا 3 روپے 80 پیسے ،دال ماش 5 روپے 59 پیسے دال، مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چاول، لہسن, دودھ ، دہی،گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق  ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 15.85 فیصد ہوگئی ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved