حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی کینال میں شگاف پڑگیا، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔
واپڈا ذرائع کے مطابق بلوچستان کی حدود حب کنال میں پانچ فٹ کا شگاف پڑا ہے۔
واٹر بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ شگاف پڑنے کے باعث کراچی کو حب ڈیم سے پانی کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔ اس وقت کراچی میں سپلائی نارمل ہے تاہم صبح سے پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔