وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات

13  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔

اسلام آباد –  (اے پی پی): وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وزیر خارجہ نے سوئس سفیر کی دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سوئیٹزر لینڈ پاکستان میں پہلے 10 سرمایہ کار ممالک میں شامل ہے ، پاکستان میں مزید سوئس کمپنیوں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved