پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

اسموگ کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
پنجاب حکومت نے صوبے میں آلودگی اور اسموگ کی روک تھام کے لیے بڑے فیصلے کر لیے۔اسموگ کو کم کرنے اور بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی روکنے کے لیے پنجاب میں دھویں والی موٹرسائیکل اور ‏گاڑیوں کی شامت آ گئی۔ ‏
پنجاب میں اسموگ سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں فصل جلانے پر 50 ہزارروپے جرمانہ ہوگا، فیکٹریوں سے دھوئیں کے اخراج پر 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ فیصلے کے مطابق تمام محکموں کو 50 فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ جرمانوں کے تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے حکم پر کوڑا جلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی، لاہور سمیت پنجاب بھر کے کمشنرز ، ڈی سیز کو مراسلہ جاری کردیا۔
محکمہ بلدیات کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کوڑا جلانے اور گندگی کو ختم کرنے کے حوالے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔ سب کمیٹی نے انسداد سموک ایس او پیز پر عملدرامد کرنے کی ہدایا ت دیں۔ لوکل گورنمنٹس کے سٹاف کی ڈمپنگ سائٹ پر کوڑا جلانے کی شکایات ہیں۔ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved