سيالکوٹ میں جلسہ روکنےکیلئےپولیس کا گراؤنڈ پر دھاوا ، عثمان ڈار سمیت 40 کارکن گرفتار

14  مئی‬‮  2022

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکنان کوپولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی جلسے  کا تنازع شدت اختیار کر گیا،پولیس نے عثمان ڈار سمیت متعدد  افراد کو گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف کے پر امن کارکنان پر پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کے بعد لاٹھی چارج کرتے ہوئے جلسے کی انتظامات کو درہم برہم کرنا شروع کر دیا ۔عثمان ڈار اور دیگر گرفتار کارکنان کو نارووال جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر عثمان ڈار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج سیالکوٹ ضرور آئے گا، جیل میں ڈالنے سے عمران خان کے لئے محبت کم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم باہر نکلیں گے اور پھر جلسہ کرے گے، ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved