پی ٹی آئی کے جلسے اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے حوالے سےڈی سی سیالکوٹ کا بیان سامنے آگیا

14  مئی‬‮  2022

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کاکہنا ہےکہ سی ٹی آئی گراؤنڈ میں کبھی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہوا اور انتظامیہ نے کرسچن کمیونٹی کی درخواست پر جلسہ کرنے سے روکا۔

ڈپٹی کمشنر سيالکوٹ عمران قريشی کا کہنا ہے پرائيويٹ جگہ پر جلسے کی اجازت نہيں دے سکتے۔ پوليس نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ عمران خان سیالکوٹ آئے تو عمران خان کو سابق وزيراعظم کی حيثيت سے مکمل سيکيورٹی ديں گے۔

عمران قریشی نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نےدرخواست دی تھی کہ گراؤنڈ میں مذہبی رسومات ہوتی ہیں، یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پرسیاسی جماعت جلسہ کررہی ہے جس پر ہم نے بار بار پی ٹی آئی سے درخواست کی کہ جگہ بدل لیں لیکن پی ٹی آئی والے بضد تھے کہ ہمیں  مسیحی برادری کی جگہ پر ہی جلسہ کرنا ہے۔

دوسری  جانب ڈی پی او سیالکوٹ کاکہنا ہےکہ گراؤنڈ کو خالی کرادیا گیا  ہے، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں جب کہ ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے پارٹی رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved