سابق وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی صورتحال پر بات کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی صورتحال پر تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں ہو گا۔
.ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی،اجلاس میں ملکی سیاسی اور سیالکوٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔عمران خان موجودہ صورتحال پر مرکزی قیادت سے مشاورت کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں جلسوں کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
یاد رہے آج صبح پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے کی تیاری میں مصروف کارکنوں پر دھاوا بول دیا اور اسٹیج سے کرسیاں سمیت دیگرسامان اٹھا کر پھینک دیا۔