پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کر لیا۔
تحریک انصاف نے مسیحی برادری کے احتجاج کے باعث جلسے کا مقام تبدیل کیا۔پی ٹی آئی پنجاب کے صدر شفقت محمود نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے ہمراہ سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے لیکن ہمارے پرامن لوگوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ باز آجائیں ورنہ خواجہ آصف کا گھسیٹ کر احتساب کریں گے، ان کے کہنے پر سب کچھ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے، ہم اس وقت تک پرامن رہیں گے جب تک آپ ہمیں رہنے دیں گے۔ اعجاز چوہدری یہ بھی کہنا تھا کہ رانا ثنا اللّٰہ سن لو ایک گھنٹے کے اندر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرو۔
پی ٹی آئی نے سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل کرلیا
14
مئی 2022
