سیالکوٹ جلسے کے تنازع میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور دیگر کو کر رہا کر دیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عثمان ڈار اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری پر وفاقی اور پنجاب حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے سی ٹی آئی گراؤنڈ کی جگہ وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر گرفتار کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اب پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عثمان ڈار سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب عثمان ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کا دیہاڑی دار مزدور اور امریکی غلام اپنے وینٹی لیٹر سمیت غائب ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ یو اے ای کا دیہاڑی دار مزدور اور امریکی غلام اپنے وینٹی لیٹر سمیت غائب ہے، آج شہر سیالکوٹ کی عظیم عوام غلامی کے اس وینٹی لیٹر کی تاریں اپنے ہاتھ سے نکالے گی۔انہوں نے کہا کہ تم جیلوں میں ڈالو یا قید خانوں میں فیصلہ ایک ہی ہے، نہ امریکی غلامی منظور نہ امپورٹڈ حکومت تسلیم۔