وزیراعظم شہبازشریف شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کیلئے آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

14  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کو لندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے،جہاں وہ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت اور یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی،پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا،شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات پر تعزیت کے لئے آج متحدہ عرب امارات جائیں گےوزیراعظم نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا،شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النیہان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے،وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور یواے ای کی حکومت اور عوام کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved