ایک اور لندن پلان پر عملدرآمد شروع، شاہ محمود قریشی کا بڑا انکشاف

14  مئی‬‮  2022

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک اور لندن پلان کا انکشاف کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایک اور لندن پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کل رات تک ضلعی انتظامیہ اور ہمارے کارکنان ساتھ مل کر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دےرہےتھے،رات تک سب ٹھیک چل رہا تھا، لیکن ایک فون کال پر انتظامیہ کا رویہ یک دم تبدیل ہو گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا  کہ آج سیالکوٹ میں جلسے کیلئے پی ٹی آئی نے ضلعی حکومت سے اجازت لی تھی، جلسہ گاہ کا تعین انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اتفاق رائے کے بعد کیا گیا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہی پنجاب ہے جہاں پہلے پی ٹی آئی کے تمام جلسے پرامن انداز میں ہوئے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ آج یہ ماحول کو خراب کرنے پر کیوں تلے ہوئے ہیں، ہمارے کارکنوں پر لاٹھی چارج اور انہیں بلاجواز گرفتار کیوں کیا گیا۔

یاد رہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت لندن میں موجود ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved