چینی اساتذہ پر حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، ذمہ داروں کو معاف نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

14  مئی‬‮  2022

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کو معاف نہیں کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی باشندوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں کہا کہ جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں چینی اساتذہ حملے میں مارے گئے، دہشتگردی کا واقعہ کراچی میں ہوا، کراچی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچ بھائیوں کے حقوق کو بہانا بنا کر دہشت گردی کا واقعہ ہوا، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں، ہر ممکن سہولت دیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ چینی اساتذہ پر حملہ پاکستان اور چین کی دوستی پر ہوا ہے، پاکستان اور چین کےعوام کی دوستی سے سب واقف ہیں، پاک چین دوستی پاکستان اور چین کی ریاست کے ساتھ پاک چین عوام کے درمیان بھی ہے، پاک چین دوستی ریاست اور عوام کی سطح پر ہے۔انہوں  نے کہا کہ آج دہشتگردی کا شکار ہونے والے چینی باشندوں کی یاد میں وزارت خارجہ میں اکٹھے ہوئے ہیں، چینی اساتذہ پاکستانی طلبا کو چینی زبان سکھا رہے تھے، ہم کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں دہشتگردی کے واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی، چینی باشندے ہمارے مہمان ہیں ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان اور چین نے ہمیشہ تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحافیوں اور عوام کو بھی خصوصی پیغام پہنچانا چاہتا ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی سے سب واقف ہیں ، پاکستان اور چین کی دوستی نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ عوام کی درمیان بھی ہے، اس دوستی کو قائم کرنے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کا کردار سب کے سامنے ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چینی باشندوں کو دہشتگردی کا واقعہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیش آیاہے، کوئی بھی پاکستانی کبھی یہ برداشت نہیں کرسکتا کہ ہمارے مہمانوں کو اس قسم کا دہشتگردی کا واقعہ پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی کی مثالیں موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved