نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کورونا میں مبتلا

14  مئی‬‮  2022

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن کا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آ گیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا اور تمام سرکاری مصروفیات معطل کر دیں۔

گزشتہ ہفتے ان کے ساتھ رہائش پذیر ان کے دوست کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ان کی دونوں بیٹیوں کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد وزیر اعظم جسینڈا نے خود کو آئیسولیٹ کر لیا۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر گھر والوں سے علیحدہ رہنے کے باوجود وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن میں بھی علامتیں ظاہر ہوئیں جس پر ایک روز قبل کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کی جگہ نائب وزیر اعظم پارلیمنٹ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے اور جمعرات کو ملک کا بجٹ بھی پیش کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved