نیٹو کی جانب جھکاؤ پر پیوٹن کا فن لینڈ کو انتباہ

14  مئی‬‮  2022

روس کا پڑوسی ملک فن لینڈ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو  میں شمولیت کا خواہاں ہے اور روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اس نے کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔

اس حوالے سے امکان ہے کہ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو اتوار کو نیٹو میں شمولیت کی باضابطہ درخواست کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے بھی گزشتہ دونوں سوئیڈن اور فن لینڈ کے دورے کیے تھے اور دونوں ممالک سے یہ معاہدہ طے کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو وہ ایک دوسرے کی مدد کریں گے۔ یہ معاہدہ بھی ممکنہ روسی خطرے کے پیش نظر تھا۔

اب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو کو خبردار کیا ہے کہ فن لینڈ کی جانب سے عسکری غیر جانبداری  کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔

روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیوٹن نے فن لینڈ کے صدر کو ٹیلی فونک گفتگو میں پیغام دیا ہے کہ ’چونکہ روس کی جانب سے فن لینڈ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں ہے لہٰذا عسکری غیر جانبداری کی پالیسی کو ختم کرنا ایک غلطی ہوگی۔‘

پیوٹن نے کہا کہ فن لینڈ کے سیاسی رجحان میں اس قسم کی تبدیلی سے روس اور فن لینڈ کے گزشتہ کئی برسوں کے دوران استوار ہونے والے تعلقات پر منفی اثرات ہوسکتے ہیں۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی جہاں روس 24 فروری سے فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

پیوٹن نے اپنے فنش ہم منصب کو بتایا کہ یوکرین نے مذاکرات کو تقریباً معطل کر رکھا ہے اور سنجیدہ و تعمیری بات چیت میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کر رہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved