نیا الطاف حسین پیدا ہو گیا ، فواد چودھری کا ن لیگ پر طنز

14  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی متحدہ سنٹرل کمیٹی کو لندن بلایا کرتا تھا، یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جس نے پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا لندن میں بیٹھے ہیں، اسٹیٹ بینک کا گورنر ہی نہیں ہے، اس وقت پنجاب میں جعلی وزیراعلیٰ ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2 وزیراعظم اور 2 وزیرخارجہ ہیں، ملک پر مسلط ڈاکو چور پاکستان کو سری لنکا بنا کر چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج سب نے دیکھا سیالکوٹ میں کیا ہوا، کیا کسی کو اس طرح روکا جا سکتا ہے، آج انہوں نے کارکنوں اور لیڈرشپ کو گرفتار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکل ایک صحافی کواپنا مشیر بنا لیا، ان کا خیال ہے کہ 8دس صحافیوں کےذریعےیہ رائے عامہ بدل دیں گے۔

مزید کہا کہ پوری قوم اس وقت عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، جلسے روکنے اور گرفتاریوں سے یہ معاملہ حل نہیں ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved