عثمان ڈار کی کارکنوں کے ساتھ کرینوں کے آگے لیٹنے کی ویڈیو وائرل

14  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی کارکنوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں کرینوں کے سامنے لیٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سیالکوٹ میں مقامی پولیس نے آج صبح سی ٹی آئی گراؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جلسے کی تیاریاں کرنے پر عثمان ڈار اور اسجد ملہی سمیت تحریک انصاف کے 10 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں تحریک انصاف کی جانب سے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کرنے کے اعلان کے بعد پولیس نے عثمان ڈار سمیت گرفتار دیگر افراد کو رہا کر دیا۔

پولیس کریک ڈاؤن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تھی جس پر پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی۔

اب سیالکوٹ کے سی ٹی آئی گراؤنڈ میں صبح پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانے کے لیے لائی گئی کرینوں کے سامنے لیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار بھی کارکنوں کے ہمراہ کرینوں کے آگے لیٹ گئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved