چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی سپر پاور کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں امریکہ کی غلامی کرنا پڑی گی، سیالکوٹ کے لوگ بتائیں کیا وہ غلامی کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات سن لو یہ سیاست نہیں ہو رہی یہ انقلاب ہے، اس کو نواز شریف لندن میں بیٹھ کر نہیں روک سکتا نہ ہی اس کا بھائی،اور نہ قتل کرنے والا وزیر داخلہ بھی انقلاب کو نہیں روک سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے کہ میری جان لے لی جائے۔ عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنا کر محفوظ مقام پر رکھ دی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو وہ ویڈیو سامنے آ جائے گی، اس ویڈیو میں میرے خلاف سازش کرنے والوں کے نام ہیں۔