سابق وزیردفاع پرویز خٹک نے سرکاری رہائش گاہ خالی نہ کرنے کے معاملے پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔
اپنے بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ 25 مئی تک سرکاری رہائش گاہ چھوڑ دوں گا کیونکہ جس گھر میں منتقل ہونا ہے، وہ 25 مئی کوخالی ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے 25 مئی تک گھرخالی کرنے کا وقت مانگا ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ جب وزیربنا تھا تو سرتاج عزیزکا گھرخالی ہونے کیلئے 4 ماہ تک انتظار کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیر دفاع پرویزخٹک اور سابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے منسٹرانکلیو میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کردیا ہے۔