عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو کس کے پاس ہے ؟ ناصر شاہ نے بتا دیا

14  مئی‬‮  2022

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے قتل کی سازش کے بیان پر انہیں طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج عمران کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی، ان کے پاس کچھ بتانےکے لیے نہیں تھا تو اپنے قتل کا شوشہ چھوڑا۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کی ویڈیو فرح گوگی کے پاس رکھی ہے، لگتا ہے عمران خان اب ذہنی توازن کھو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہےکہ پی ٹی آئی والے عمران خان کو کسی اچھے نفسیاتی ڈاکٹر کو  دکھائیں، اگر چاہیں تو ہم ان کو گدو کے نفسیات وارڈ میں داخل کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں

About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved