وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی جانب سے حالیہ بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر قتل کی سازش سے متعلق بیان یا کوئی شواہد ہیں تو حکومت انکوائری کے لیے تیار ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، اس کی ایف آئی آر کٹوائیں گے اور شواہد کی تحقیقات کروائیں گے، جس کی تحقیقات دیانت دار افسر کے ذمے لگا دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولا ہے تو وہ بھی پکڑا جائے گا، بادی النظر میں مجھے لگتا ہے کہ عمران خان نے جھوٹ بولا ہے، ایسی کوئی صورتحال نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیر اعظم ہوتے ہوئے پرائم منسٹر کی سیکیورٹی دی جارہی ہے، ایسا کچھ ہے تو حکومت کے علم میں لائے ویڈیو دکھائے سب واضح ہوجائے گا۔