سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں، تمام اتحادی مل کر ادا کریں، رانا ثناء اللہ

15  مئی‬‮  2022

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ سخت معاشی فیصلے اکیلے نہیں کر گی،  سخت  فیصلے کی سیاسی قیمت ہوتی ہے۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت بحال کرنے کے لیے سخت اقدامات پر تیار ہے مگر اس کی ایک سیاسی قیمت بھی ہے، وہ سیاسی قیمت ن لیگ اکیلے ادا کرنے کو تیار نہیں ہے، اگر یہ قیمت تمام اتحادی مل کر ادا کریں گے تو ہم تیار ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، سبسڈی ختم کی تو مہنگائی بڑھے گی، یہ فیصلہ اتحادی مل کر کریں گے۔

رہنما پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے رانا ثنااللہ سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی فیصلے ہوں گے اتفاق رائے اور مل بیٹھ کر ہی ہوں گے، موجودہ صورتحال میں کوئی بھی پارٹی خود فیصلہ نہیں کر سکتی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved