عمران خان کا شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

15  مئی‬‮  2022

سابق وزیر اعظم عمران خان نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر میں شیخ محمد بن زاید النہیان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی بصیرت ہی کا نتیجہ ہے کہ متحدہ عرب امارات عالمی منظر نامے پر پہلے ہی سے ایک کلیدی اقتصادی وسیاسی کردار میں ڈھل رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بطور وزیر اعظم میں نے ذاتی طور پر شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان سے برادرانہ محبت کا مشاہدہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved