دن با دن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جارہے ہیں، فیصلہ سازی منجمد ہوگئی ہے، اسد عمر

15  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دن بہ دن معاشی حالات خطرناک ہوتے جا رہے ہیں اور فیصلہ سازی منجمد ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل، شہباز شریف کو دیکھ رہے ہیں، شہباز شریف اسحاق ڈار کو دیکھ رہے ہیں۔


اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نواز شریف کو دیکھ رہے ہیں اور نواز شریف آصف زرداری کو دیکھ رہے ہیں اور آصف علی زرداری پتہ نہیں کس کو دیکھ رہے ہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ عوام میں غم اب غصے میں بدلتا جا رہا ہے، وقت ختم ہوتا جا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved