شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا، اسد عمر

15  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بے بسی پر جتنا مزہ آصف زرداری کو آرہا ہے اتنا ہمیں بھی نہیں آرہا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آنے کے بعد مہنگائی کی شرح 11سال کی بلند ترین شرح  تک پہنچ گئی، معاشی صورتحال دن بدن خطرناک ہونے سے عوام کا غم غصے میں بدلتا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کہتےتھے کہ پاکستان میں 137روپےلٹرکاپٹرول کون لے سکتا ہے؟ اب وہ اپنا بیان  یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں عمران خان کی  ٹیم نااہل ہے ، اب ان اہل لوگوں نے کیا کیا؟عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس ختم کردیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف   ٹھوس فیصلےکرنےکی ہمت نہیں رکھتے، شہبازشریف حکومت کو باہر سے پیسہ ملنا مشکل ہورہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved