وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

15  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے واپسی پر  متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں وہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر نئے  اماراتی صدر محمد بن زید النہیان  سے تعزیت کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے تعزیت کے اظہار کیلئے ابوظہبی پہنچےہیں، جہاں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے یو اے ای قیادت سے اظہارِ افسوس کریں گے۔ اماراتی صدر خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر پاکستان نے 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا تھا۔

 واضح  رہے کہ  شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال کے بعد   ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید ال نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر  بن گئے ہیں ، ان کا انتخاب نائب صدر اور دبئی کے حکمراں محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں سپریم کونسل نے کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved