دوسری بیوی سے جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار اے ایس آئی طارق سکیورٹی ٹو میں تعینات تھا اور اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں، متوفی اہلکار کا دوسری بیوی کے ساتھ جھگڑا رہتا تھا۔پولیس اہلکار نے گھریلو جھگڑے کے دوران خود کو گولی ماری ۔ پولیس اہلکار طارق نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں اور وہ اپنی دوسری بیوی اور سوتیلے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔
اہلکار نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کے لیے اپنی پستول نکالی تھی لیکن خود کو گولی مارلی ۔ متوفی طارق کو جبڑے میں گولی لگی جو سر سے پار ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ طارق کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے اور جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ تاہم پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے ۔