وزیراعظم شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے اماراتی صدارتی محل پہنچ گئے

15  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے ابوظہبی میں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف  شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے وفد کے ہمراہ ابوظبی میں صدارتی محل پہنچے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے تعزیت کی جبکہ تعزیتی اجلاس میں شاہی خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے حکومت پاکستان اورعوام کی جانب سےمتحدہ عرب امارات کی قیادت اورعوام سے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات قریبی برادرانہ تعلقات میں بندھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی قیادت میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نے نئی بلندیوں کو چھوا، وہ پاکستان کے مخلص دوست تھے، ان کی گراں قدر خدمات کو پاکستان کی حکومت اور عوام دیر تک یاد رکھیں گے۔

شہبازشریف نے نومنتخب صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے امارات کی قیادت سنبھالنے پرنیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان انتقال کرگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved