عمران خان نے کارکنوں کو بتا دیا کہ اگر مجھے کچھ ہو تو کیا کرنا ہے ۔
سابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نیا پاکستان بنتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ ہماری حکومت نے فیصل آباد میں روزگار بڑھایا، مالکان کے پاس مزدوروں کی کمی ہوگئی ہے، فیصل آباد کی صنعتوں نے ریکارڈ برآمدات کیں۔
عمران خان نے کہا کہ رواں سال بھی چار فصلوں نے ریکارڈ پیداوار دی، سازش پاکستان کے خلاف امریکہ میں تیار ہوئی، یہاں کے میر صادق اور میر جعفر نے اس سازش کو کامیاب کیا، اب مہنگائی بڑھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے، اب کوئی مہنگائی کا رونا نہیں رو رہا، مرغی کی قیمت دگنی ہو گئی کیونکہ حمزہ شہبازپولٹری کاکاروبار کرتا ہے۔
انہوں ںے کہا کہ یہ غدار اور چور ہیں، جدھرجائیں گےان کے خلاف نعرے لگیں گے، میں نے سنا تھا رانا ثنااللہ نے صرف18 قتل کیے لیکن اب پتہ چلا کہ22 قتل کیے ہیں،ان کی حکومت میں تب تک وزارت نہیں ملتی جب تک کوئی جرم نہ کیا ہو، آصف زرداری سب سے بڑا ڈاکو ہے جوگاڈ فادر بن کر بیٹھا ہے، بھگوڑا، مفرور اور قانون سے بھاگا ہوا لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ سب نے میرے ساتھ اسلام آباد پہنچ کر اس ملک کو آزاد کرنا ہے، مجھے گرمی نہیں لگتی مگر آپ کی فکر ہے مجھے، علامہ اقبال ہمارے نظریاتی لیڈر ہیں، چند دن پہلے پتہ چلا ہے کہ بند کمروں میں میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، یہ سوچا جا رہا ہے کہ عمران خان کو کیسے ختم کریں؟
انہوں ںے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا میں تباہی مچائی لیکن ہم اس سے بھی نکل گئے، ہم نے اپنے لوگوں کو بھی بچایا اور اپنی معیشت کو بھی بچایا، پاکستان میں جب حکومت جاتی ہے تو لوگ مٹھائیاں بانٹتے ہیں، میری حکومت ختم کی گئی تولوگ سڑکوں پرنکل آئے۔