سعودی تیل کمپنی آرامکو کے سہ ماہی منافع میں 82 فیصد اضافہ

15  مئی‬‮  2022

سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کے منافع میں  2022 کی پہلی سہ ماہی میں 82 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  2022 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش تیل کمپنی کا منافع 148 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آرامکو کی آمدن تقریباً دگنی ہو کر467 ارب ریال ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو کا یہ منافع 2021 کی پہلی سہ ماہی میں81 ارب ریال سے زیادہ ہے جب کہ گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں منافع کی حد 121 ارب ریال تک پہنچ گئی تھی۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسرکا کہنا ہےکہ  خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور فروخت کے حجم میں واضح اضافےکے باعث یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

خیال رہےکہ آرامکو کا دنیا کی سب سےبڑی منافع بخش امریکی کمپنی ایپل ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved