موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،پاک سر زمین کے مصطفی کمال بھی میدان میں آگئے

15  مئی‬‮  2022

پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب غلط راستے پر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے باغ جناح میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے اسی گراوَنڈ میں کیا وعدے کیے تھے، جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے، عمران خان نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، اللہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے 4سال کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کو آپ کے اندر کی باتیں پتہ نہیں تھیں، 4 سال آپ اقتدار میں رہے لیکن کارکردگی کوئی نہیں، آپ نے لوگوں کیساتھ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین جب امریکہ سے آئے تو کہا ورلڈ کپ جیت کر لایا ہوں، کیا آپ نے 4 سال میں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کیلئے آواز اٹھائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved