کیا ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان کو قتل کیا گیا، عمران خان کا بڑا انکشاف

15  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے ڈاکٹر رضوان کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج پھر بڑی عاجزی سے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایف آئی اے پر ازخود نوٹس لیں، اور تحقیقات کریں کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ کیسے پڑا؟

انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی یہ بھی تحقیقات کرائے کہ اصغر کو دل کا دورہ کیسے پڑا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز میں ضمانت پر ہیں، اور ان کے خلاف ایف آئی اے میں تحقیقات کرنے والے افسر ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئے، ایک اور تفتیشی افسر ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال میں پڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں وہ زہر جانتا ہوں جو کھانے میں ملادیا جائے تو کھانے والے کو ہارٹ اٹیک ہوجا تاہے، میں اپنی عدالت سے کہتا ہوں کہ ہوں کہ وہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ ہوا تو پاکستان کے عوام مجھے انصاف دلائیں، ویڈیو دیکھ کر مجھے انصاف دلانا، جن جن کے نام وڈیو میں ہیں ان سب کو کٹہرے میں کھڑا کر کے ان کا احتساب کرنا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved