کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی اساتذہ وطن واپس روانہ

15  مئی‬‮  2022

کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پڑھانے والے تمام چینی اساتذہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ڈائریکٹرکنفیوشس انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر ناصر کے مطابق ملک کے دیگر شہروں سے بھی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے اساتذہ کو واپس بلالیاگیا ہے۔

ڈاکٹر ناصر کا کہنا تھا کہ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کو بند نہیں کیا جا رہا، چینی زبان پڑھانے کیلئے پاکستانی اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور آن لائن کلاسز اور امتحانات کی تجویز بھی زیر غور ہے۔انہوں نے بتایا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں 500 کےقریب طلبہ زیرتعلیم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جامعہ کراچی کے اندرایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved