پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لائرز فورم کو فریق بننے کے لیے درخواست تیار کرنے کا کہہ دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال ہو گئے ہیں ابھی تک عبوری ضمانت کا ہی فیصلہ نہیں ہو رہا۔ اب ملزم کہہ رہا ہے میری مرضی کا وکیل لگا دیں، ہم چاہتے تھے سپریم کورٹ اس پر ازخود نوٹس لے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
نہوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد تحریک انصاف کا پہلا کام جوڈیشل ریفارمز ہوگا، وکلا موجودہ بار کے عہدے داروں سے مایوس ہیں کہ انہوں نے کیا کردار ادا کیا، عدالتیں اگر ایک پارٹی کے لیے رات 12 بجے کھل جائیں تو اس سے عدالتوں کا کردار مجروح ہوتا ہے۔سابق وزیر نے ایف آئی اے ڈائریکٹر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ دباؤ کی وجہ سے پڑا،جو بھی ان لوگوں کے کیسز کی انویسٹی گیشن کر رہا ہے اس کے ساتھ ایسا ہی ہو رہا ہے لیکن ہماری عدالتیں خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔