شوگر ملز اور حکومت پنجاب کے مذاکرات ناکام، شوگر ملزایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آگیا

16  مئی‬‮  2022

پنجاب حکومت سے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چینی کی قیمت 70 روپے فی کلو کرنے سے متعلق مذاکرات ناکام ہوگئے۔

ترجمان شوگر ملزایسوسی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی فی کلو 70 روپے قیمت سے متعلق حکومت پنجاب سے معاملات طے نہیں پائے۔ چینی کسی صورت بھی 70 روپے فی کلو نہیں دے سکتے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی 70 روپے فی کلو دینے سے انڈسٹری تباہ ہوجائے گی، ہم نے حکومت کو متبادل تجاویز دی ہیں، بیس لاکھ ٹن چینی ملکی ضروریات سے زائد پیدا ہوئی ہے، حکومت کو 15 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترجمان کے مطابق پندرہ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ چینی برآمد کرنے والی ملز 5 روپے فی کلو کے حساب سے سبسڈی حکومت کو جمع کروائیں گی، رواں سال شوگر ملز نے 500 ارب روپے کا گنا خریدا ہے، آئندہ سال گنے کی خریداری کا تخمینہ 600 ارب روپے ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved