مسجد نبویﷺ واقعہ،مقدمہ میں اہم پیش رفت

16  مئی‬‮  2022

لاہور کی سیشن عدالت نے مسجد نبویﷺ واقعے کے مقدمے کے اندراج کیلئے فریقین  کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں مسجد نبوی ﷺ واقعے میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست میں فواد چوہدری، شہباز گل اور عثمان ڈار کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت نے فریقین کے وکلا کو 18 مئی کو دلائل کیلے طلب کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مسجد نبوی ﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے چور چور کے نعرے لگائے اور مریم اورنگزیب کو گالیاں دی گئیں۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی کے بال بھی کھینچے گئے جبکہ اس نعرے بازی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق مشیر صاحبزادہ جہانگیر بھی پیش پیش تھے تاہم صاحبزادہ جہانگیر نے تردید کی ہے۔

مسجد نبویﷺ کواقعے کے بعد پاکستانی عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved