بلاول بھٹو کا بحیثیت وزیر خارجہ پہلا دورہ امریکہ

16  مئی‬‮  2022

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری دو روزہ دورے پر 18 مئی کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بحیثیت وزیر خارجہ اپنے پہلے دورہ امریکہ میں 18 مئی کو منعقد ہونے والے گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن پر منعقدہ وزا۔رتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بلاول بھٹو 19 مئی کو عالمی امن اور سلامتی کی بحالی پر منعقدہ سلامتی کونسل کی بحث میں بھی شرکت کریں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو منعقدہ اجلاسوں میں پاکستان کے نقطہ نظر اور پالیسی ترجیحات کو اجاگر کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خارجہ کا منصب سنبھالنے پر امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے فون پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دیتے ہوئے منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فونک بات چیت میں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved