وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے ملک میں بڑھتی آبادی قدرتی و آبی وسائل کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا گیا۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ 2030 میں پاکستان کی آبادی 26 کروڑ جب کہ 2050 میں 38 کروڑ تک متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں غذائی تحفظ کا کوئی خطرہ نہیں، رواں سال 88 ملین ٹن گنا،93 لاکھ ٹن چاول اور 97 لاکھ ٹن مکئی جب کہ 77 لاکھ ٹن آلو کی پیدوار ہوئی ہے۔