اسموگ کے باعث سکول بند ہونگے یا نہیں، وفاقی وزیر تعلیم کا اہم بیان

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسموگ کے باعث سکول بند نہیں ہوں گے۔ حالات ایسے نہیں کہ سکول بند کیے جائیں۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کورونا کے باعث تعلیمی صورتحال سے متعلق سوال پر کہا کہ تمام امتحانات وقت پر ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسموگ کےتدارک کیلئےاسکول بندنہیں کیےجاسکتے۔  کوروناسےتعلیم کابہت نقصان ہوا۔ اب دوبارہ اسکول بندکرنےکےمتحمل نہیں ہوسکتے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا  این سی اےکو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد پہلا دورہ کیا  اور ڈیجیٹل ا سٹوڈیو کا افتتاح بھی کیا۔

ان کا کہنا ہےتھا کہ  آرٹس کےمزیدکالج کھولنےکی ضرورت ہے۔نیشل کالج آف آرٹس مزیدترقی کرےگا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کاسفرجاری رہےگا۔ہم اسی طرح آگےبڑھتےرہیں گے۔اس موقع پر شفقت محمود نے اپوزیشن کو نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بغیر وجہ روڑے اٹکا رہی تھی،الحمد اللہ تمام بل منظور کرلیے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved