کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پر امدادی اداروں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جس کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکہ کھارا در اور میٹھا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں دھماکہ ہوا۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو کاروائیوں کیساتھ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔