ناصر شاہ نے عمران خان کے آصف زرداری پر غصے کی اصل وجہ بتا دی

16  مئی‬‮  2022

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سابق صدر آصف علی زرداری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے غصے کی اصل وجہ بتادی ہے۔

سابق وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا  کہ آصف زرداری پر عمران خان اس لئے غصے ہیں کیونکہ آصف زرداری نے  ان کو حکومت سے مکھی کی طرح نکال پھینکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ملکی تاریخ کے نااہل ترین حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔عمران خان اپنی حکومت کی کارکردگی بتانے کے بجائے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔

ناصر شاہ کا مزید کہنا  تھا کہ سابق وزیراعظم کو پتا ہونا چاہیے کہ سندھ پولیس کی کارکردگی پنجاب سے اچھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ  عمران خان کے اپنے وزراء نیب زدہ تھے اور ضمانتوں پر تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved