ہندوستان میں سیلاب کی زد میں آنے سے کم ازکم 30 افراد ہلاک

20  ‬‮نومبر‬‮  2021

جنوبی بھارت میں اچانک سیلاب کے باعث تقریباً 30 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے سیلاب میں 3 بسیں بھی ڈوب گئیں۔

بھارت کے جنوبی صوبے آندھرا پردیش میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے ایک عمارت گرنے سے کم از کم 17 افراد ہلاک ہو گئے۔صوبے میں 18 نومبر سے جاری بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور کم از کم 5 اضلاع میں شدید سیلاب ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بھارتی ریاست اندھرا پردیش میں تین بسیں ڈوب جانے کی وجہ سے ہلاک ہونے والے درجنوں افراد لاشیں نکالی ہیں لیکن اب بھی 18 افراد لاپتا ہیں۔ گزشتہ ماہ کیریلا میں تیز بارش کی وجہ سے سیلاب کے باعث 42 افراد ہلاک ہوگئے تھے، گزشتہ روز حکام نے شہریوں کو تیز بارش کے باعث سبراملا میں داخلے سے روک دیا تھا۔ سبراملا ہندؤں کے مقدس مقام ہے۔

اکتوبر سے اب تک بھارت میں تیز بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ، اور سیلاب کے باعث کئی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی بھارت کے متعدد علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved