مہمند میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

17  مئی‬‮  2022

سی ٹی ڈی مردان ریجن نے ضلع مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہسشتگردی مردان ریجن کے مطابق ضلع مہمند میں دہشتگردوں کی تخریب کاری کی غرض سے موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس میں 9  دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے 2 عدد خود کش جیکٹ، ایک عد د کلاشنکوف بمعہ 3 عدد میگزین، ایک پستول 9MM، دو عدد ہینڈ گرینڈ ،4 عدد راکٹ لانچر کےگولے اور بارودی مواد برآمد کیے گئے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزمان سی ٹی ڈی کو اہم دہشتگردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں بھی سرچ آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گزشتہ ماہ بین الصوبائی لائن کے 2 بڑے ٹاورز کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved