لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے جلد ہی اچھی خبر دینے والے ہیں، سراج الدین حقانی

17  مئی‬‮  2022

افغانستان میں طالبان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نےکہا ہےکہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے کہا لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے پر بہت جلد آپ اچھی خبر سنیں گے۔ سراج الدین حقانی نے سی این این کو وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ طالبان میں ایسا کوئی نہیں جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں لڑکیاں پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول جا رہی ہیں جبکہ ہائی اسکولوں میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے نظام بنانے پر کام جاری ہے۔

 سراج الدین حقانی نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور تعلقات ان بنیادوں اوراصولوں پر جو دنیا میں رائج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کےرویے کےباعث افغان عوام کو امریکا سے تحفظات ہیں، ملکی آزادی اوردفاع کےلیےجدوجہد ہماراجائزحق ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved